0
Monday 11 Feb 2019 02:11

اگر ملکی معیشت کیلئے قرضہ لینا ضروری ہے تو وزیراعظم کو یہ کام کرنا چاہیئے، سعید غنی

اگر ملکی معیشت کیلئے قرضہ لینا ضروری ہے تو وزیراعظم کو یہ کام کرنا چاہیئے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ غیر پارلیمانی نہیں ہے، اگر ملکی معیشت کیلئے قرضہ لینا ضروری ہے تو وزیراعظم کو یہ کام کرنا چاہیئے اور شرمندہ نہیں ہونا چاہیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ غیر پارلیمانی نہیں ہے، الیکشن 2018ء میں قواعد و ضوابط کے خلاف بہت سے کام ہوئے ہیں، تحریک انصاف کو سلیکٹڈ کے لفظ پر اعتراض کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں آیا کریں گے اور سوالوں کے جواب دیا کریں گے لیکن اب وہ اسمبلی میں نہیں آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملکی معیشت کیلئے قرضہ لینا ضروری ہے تو ان کو یہ کام کرنا چاہیئے اور شرمندہ نہیں ہونا چاہیئے، اگر وزیراعظم یہ کہیں گے کہ یوٹرن بڑے لیڈر کی نشانی ہے تو کوئی بھی ان کی بات پر یقین نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 777270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش