0
Monday 11 Feb 2019 16:01

عمران خان ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، ڈاکٹر اختر ملک

عمران خان ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، ڈاکٹر اختر ملک
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ماحولیات و توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، حکومت عوامی مسائل کو جڑ سے ختم کرکے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، کرپشن ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ماضی کی حکومتیں ملک کو اربوں ڈالرز کا مقروض نہ کرتیں تو آج پاکستانی معیشت کی حالت کچھ اور ہوتی، ان خیالات کا اظہا اُنہوں نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ ملک وقوم کو لوٹنے والا کوئی بھی شخص رعایت کا مستحق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام صحت کے شعبہ میں کسی بڑے انقلاب سے کم نہیں، حکومت اپنی تمام تر توانائیاں عوامی بھلائی کے لئے استعمال کر رہی ہے، حکومت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت سمیت دیگر تمام شعبوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہے، عوامی مسائل کا حل اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، سپیڈو بس سروس کا دائرہ کار ملتان سے پل 14 اور جہانیاں تک بڑھا کر بہترین سفری سہولت فراہم کریں گے، اس موقع پرچوہدری غلام سرور ایڈووکیٹ، خالد محمود بھٹی، سرور نذیر، چوہدری زبیر واہلہ، فیاض شاہ، لطیف اعوان اور عبدالقیوم بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 777344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش