0
Monday 11 Feb 2019 16:40

شمالی وزیرستان، ملک دشمن پی ٹی ایم کو بے نقاب کرنیوالا ملک ماتوڑکے قتل

شمالی وزیرستان، ملک دشمن پی ٹی ایم کو بے نقاب کرنیوالا ملک ماتوڑکے قتل
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے حق میں گواہی دینے اور واقعہ خیسور کا جھوٹ بے نقاب کرنے پر ملک ماتوڑکے کو ان کے گھر میں قتل کردیا گیا۔ ملک ماتوڑکے دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھانے کے حوالے سے مشہور تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے پروپیگنڈے کے خلاف آواز اٹھانے والے ملک ماتوڑکے کو ان کے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا۔ ملک ماتوڑکے نے پی ٹی ایم کے جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ بننے سے انکار کیا تھا۔ مقتول ملک ماتوڑکے نے خیسور واقعہ میں سکیورٹی فورسز کے ملوث نہ ہونے کا بیان دیا تھا۔ ملک ماتوڑکے دہشت گرد کے گھر چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ تھے۔ ملک ماتوڑکے نے خیسور واقعہ میں چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز کے خواتین کے ساتھ اچھے سلوک کی گواہی دی تھی۔ واضح رہے کہ خیسور واقعہ سے متعلق بچے حیات خان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملک ماتوڑکے کی ویڈیو بھی شوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مذکورہ گھر ان کی بہن کا ہے اور وہاں سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 777359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش