0
Monday 11 Feb 2019 16:45

آئی ایم ایف نے بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کی کوئی شرط نہیں رکھی، مشیر تجارت

آئی ایم ایف نے بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کی کوئی شرط نہیں رکھی، مشیر تجارت
اسلام ٹائمز۔  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کی کوئی شرط نہیں رکھی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات میں بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کی کوئی بات نہیں کی گئی اور نہ ہی آئی ایم ایف کی جانب سے ایسی کوئی شرط عائد کی گئی ہے۔ عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی ٹھیک ہے اور  معیشت کی گاڑی بالکل ٹھیک چل رہی ہے، ملکی درآمدات کم ہوئی ہیں اور7 ماہ میں 2 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 34.26 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران درآمدات 32.54 ارب ڈالر رہی ہیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ برآمدات میں صرف 4 فیصد اضافہ ہوا ہے، روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ آئندہ 5 ماہ میں نظر آئے گا جب کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں تجارتی خسارہ 21.3 ارب ڈالر رہا اور رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 19.2 ارب ڈالر ہے۔
خبر کا کوڈ : 777360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش