QR CodeQR Code

کراچی میں گیس بحران، خواتین لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور

11 Feb 2019 19:04

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گیس بحران کا فوری حال نکالے تاکہ اس پریشانی سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل ہو۔ عوام نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی طرح گیس کی بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کبھی چولھے پر گیس ہوتی ہے تو کبھی غائب ہوجاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس بحران سنگین ہوگیا، خواتین گھروں میں لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی، گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے۔ کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، صدر، گلشن اقبال اور گلستان جوہر، ایف بی ایریا سمیت پورے شہر میں گیس نایاب ہوگئی، گیس نہ ہونے کے باعث خواتین لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گیس بحران کا فوری حال نکالے تاکہ اس پریشانی سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل ہو۔ عوام نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی طرح گیس کی بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کبھی چولھے پر گیس ہوتی ہے تو کبھی غائب ہوجاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 777382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777382/کراچی-میں-گیس-بحران-خواتین-لکڑیوں-پر-کھانا-پکانے-مجبور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org