0
Monday 11 Feb 2019 19:11

تحریک انصاف اپنے وعدوں، نعروں اور جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگے، عاجز دھامراہ

تحریک انصاف اپنے وعدوں، نعروں اور جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگے، عاجز دھامراہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سابق سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کار وفاقی حکومت نے بالآخر حقیقی یوٹرن لے ہی لیا، قوم کو بھکاری بنانے اور آئندہ آنے والی نسلوں کو پائی پائی کا محتاج کرنے اور غلامی کی زنجیروں میں دھکیلنے کیلئے پی ٹی آئی نے ملک کو گروی رکھ کر اپنا کشکول آئی ایم ایف کے قدموں پر رکھ ہی دیا، پی ٹی آئی اپنے وعدوں، نعروں اور جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگے۔ اپنے ایک بیان میں عاجز دھامراہ نے کہا کہ اقتدار پر قابض ہونے کے بعد عمران نیازی کو پاکستان کی ’’ہریالی اور خوبصورتی‘‘ نظر نہیں آرہی، جو الیکشن سے قبل دکھائی دے رہی تھی اور وہ دیگر ممالک کے سامنے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کشکول تھامے گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے سے قبل کئے گئے وعدے اور دعوے محض جھوٹے خواب تھے، جبکہ عمران نیازی کا عمل حقیقت کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان اور پاکستانی عوام کو لاوارث کر رکھا ہے اور اگر وہ عوام میں آتے بھی ہیں، تو صرف انڈے، مرغی، کٹے اور سلائی مشینوں تک محدود رہتے ہیں، جبکہ مہنگائی، بیروزگاری، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش کیلئے پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی حل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 777386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش