0
Monday 11 Feb 2019 19:29

انقلاب اسلامی ایران خدا پر کامل یقین اور عوام پر اعتماد کا نتیجہ ہے، آغا علی رضوی

انقلاب اسلامی ایران خدا پر کامل یقین اور عوام پر اعتماد کا نتیجہ ہے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انقلاب اسلامی ایران تمام اسلامی ممالک کے لیے عظیم نمونہ عمل ہے۔ امام خمینی رح نے اپنے عوام کے ذریعے وہ کچھ کر دکھایا جو بظاہر ناممکن دکھائی دیتا تھا۔ انہوں نے کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہی نظام کے مدمقابل میں آگئے اور کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انقلاب اسلامی ایران کی کامرانی کا اصل سبب خدا پر یقین کامل، عوام پر اعتماد اور ہر حال میں میدان عمل میں رہنا ہے۔ انہوں نے نہ صرف انقلاب برپا کیا بلکہ اس عظیم اسلامی انقلاب کو محفوظ ترین ہاتھوں میں منتقل بھی کیا۔ بدترین عالمی دباو اور بائیکاٹ کے باوجود امریکہ کے مخالف کھڑے رہے اور مسلسل پیشرفت میں مصروف ہے۔ آج پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے لیے انقلاب اسلامی ایک عظیم نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے دنیا بھر سے مقابلہ کرکے ثابت کیا کہ اگر حق پر ہو تو دنیا کی کوئی طاقت کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ اگر تمام اسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو نہ صرف استعماری و استکباری طاقتیں زمین بوس ہوسکتی ہیں بلکہ عالم انسانیت کو درپیش تمام مسائل کا حل بھی مل سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 777390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش