0
Monday 11 Feb 2019 19:45

جنوبی وزیرستان، خاصہ دار فورس نے پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

جنوبی وزیرستان، خاصہ دار فورس نے پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔ پیر کے روز خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے پولیٹکل کمپاؤنڈ ٹانک میں احتجاج کیا۔ انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 مہینوں سے انکی تنخواہیں بند ہیں، جسکی وجہ انکو مشکلات کا سامنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تنخواہ بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں فاقے ہیں اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، جبکہ حکام خاموش ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہم نے بچوں کی فیسیں ادا نہیں کی ہے لہذا حکومت ہمارے بچوں کے مستقبل پر رحم کیا کریں۔ مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہمیں تنخواہیں نہ دی گئی تو 25 فروی کو پورہ ضلع بند کردیں گے اور پولیو ڈیوٹی سے بھی بائیکاٹ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 777397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش