QR CodeQR Code

باقاعدگی سے ٹیکس واجبات ادا کرتا ہوں، کوئی بقایاجات نہیں، پروپیگنڈہ ناکام ہوگا، ملک عامر ڈوگر

11 Feb 2019 22:31

ملتان سے جاری اپنے ایک بیان میں ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کارروائی یکطرفہ، بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، اس سے میری نہ صرف سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے بلکہ میری کاروباری ساکھ کو بھی متاثر کیا جا رہا ہے، حیرانگی کی بات ہے کہ عرصہ 3 سال قبل راجستھان بینکوئیٹ ہال عمل میں آیا ہے، ہم نے بینکوئیٹ ہال میں 3 کروڑ 78 لاکھ کا ٹوٹل بزنس بھی نہیں کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف وہپ قومی اسمبلی و ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں باقاعدگی سے تمام ٹیکس اور سرکاری واجبات ادا کرتا ہوں، میرے ذمہ حکومت کے کسی بھی محکمہ کے کوئی بقایاجات نہیں ہیں، میں سال میں 2 مرتبہ اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کراتا ہوں، ایف بی آر نے 3 کروڑ 78 لاکھ روپے کا نوٹس مجھے بھیجنے کی خبر شائع کی، آج تک کوئی بھی نوٹس کسی بھی دفتر سے موصول نہیں ہوا ہے، جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ کارروائی یکطرفہ، بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، اس سے میری نہ صرف سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، بلکہ میری کاروباری ساکھ کو بھی متاثر کیا جا رہا ہے، حیرانگی کی بات ہے کہ عرصہ 3 سال قبل راجستھان بینکوئیٹ ہال عمل میں آیا ہے، ہم نے بینکوئیٹ ہال میں 3 کروڑ 78 لاکھ کا ٹوٹل بزنس بھی نہیں کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 777415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777415/باقاعدگی-سے-ٹیکس-واجبات-ادا-کرتا-ہوں-کوئی-بقایاجات-نہیں-پروپیگنڈہ-ناکام-ہوگا-ملک-عامر-ڈوگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org