QR CodeQR Code

قم، مجمع طلاب شگر کے زہراہتمام انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

11 Feb 2019 23:38

مقررین اور خطباء نے انقلاب اسلامی سے مربوط موضوعات کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی اور انقلاب اسلامی کے اثرات، تداوم، اشاعت و فوائد کے حوالے سے دینی طلاب کی ذمہ داریوں کے بارے میں اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجمع طلاب شگر کے مرکزی دفتر قم میں انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان سیمینار "کامیابی کے چالیس سال" کے عنوان سے منعقد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں حوزہ علمیہ قم کے علماء و طلاب نے شرکت کی۔ سمینار کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ ہوا، اس کے بعد بلتستان کے مشہور نعت خوان حضرات اور قصیدہ خوانوں نے اپنی دلنشین آواز میں انقلاب اسلامی اور امام خمینی و رہبر معظم کے بارے خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین اور خطباء نے انقلاب اسلامی سے مربوط موضوعات کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی اور انقلاب اسلامی کے اثرات، تداوم، اشاعت و فوائد کے حوالے سے دینی طلاب کی ذمہ داریوں کے بارے میں اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔ سمینار کے اختتام پر مجمع طلاب شگر کے زیراہتمام شائع ہونے والے علمی، ثقافتی و تربیتی مجلہ "نسیم ہدایت" کے  تازه شماره اور انقلاب اسلامی کے حوالے سے نشر ہونے والے خصوصی شمارے کی رونمائی بھی ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 777435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777435/قم-مجمع-طلاب-شگر-کے-زہراہتمام-انقلاب-اسلامی-ایران-کی-چالیسویں-سالگرہ-موقع-پر-سیمینار-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org