QR CodeQR Code

افغانی ظاہر کرنے والے 10ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دئیے گئے

12 Feb 2019 07:57

مذکورہ افراد نے انسانی کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں، نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا۔


اسلام ٹائمز۔ نادرا نےخود کو افغانی ظاہر کرنے والے 10ہزار 144پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دئیے۔ ان افراد نے اقوام متحدہ کے انسانی کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردئیے۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 777442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777442/افغانی-ظاہر-کرنے-والے-10ہزار-144-پاکستانیوں-کے-شناختی-کارڈ-بلاک-کر-دئیے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org