QR CodeQR Code

چین کی جانب سے اویغور مسلمان موسیقار کی ہلاکت کی تردید، عبدالرحیم حیات کا ویڈیو بیان جاری

12 Feb 2019 08:56

اویغور مسلمانوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے عہدیدار نوری ترکل نے ویڈیو کو پُر اسرار اور شکوک سے بھرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو پرانی بھی ہوسکتی ہے جس کی ماہرین سے جانچ کرایا جانا بے حد ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے حراستی کیمپ میں اویغور مسلمان موسیقار کی ہلاکت کے ترکی دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے عبدالرحیم حیات کا ویڈیو بیان جاری کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اویغور مسلمان موسیقار عبدالرحیم حیات کی حراستی کیمپ میں تشدد سے ہلاکت کے ترکی دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے مسلم موسیقار کی ویڈیو نشر کردی ہے۔ چین کی جانب سے جاری ویڈیو میں موجود شخص موسیقار عبدالرحیم حیات ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ میں خیریت سے اور مکمل طور پر صحت یاب ہوں۔ چین نے ترکی کو کسی بھی قسم کا الزام عائد کرنے سے پہلے حقائق کو جانچنے اور بے جا الزمات سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ چین میں اویغور مسلمانوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے عہدیدار نوری ترکل نے ویڈیو کو پُر اسرار اور شکوک سے بھرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو پرانی بھی ہوسکتی ہے جس کی ماہرین سے جانچ کرایا جانا بے حد ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز اپنے بیان میں چین کے حراستی کیمپ میں اویغور مسلم موسیقار کی ہلاکت کا انکشاف کرتے ہوئے چین سے حراستی کیمپ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 777447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777447/چین-کی-جانب-سے-اویغور-مسلمان-موسیقار-ہلاکت-تردید-عبدالرحیم-حیات-کا-ویڈیو-بیان-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org