0
Tuesday 12 Feb 2019 11:45

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا (کے پی) کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ مسلسل عدم حاضری پر جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ شوکت یوسفزئی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور شفقت محمود کی آج کی حاضری سے دائر استثنٰی کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلیں جبکہ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 777484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب