QR CodeQR Code

راحیل شریف شاہ سلمان کے "پروٹوکول افسر" بن کر رہ گئے

12 Feb 2019 11:57

جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ آمد۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی جس میں شاہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ملاقات میں شاہ سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر شاہ کے پروٹوکول، سکیورٹی امور اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے اتحادی ممالک کے نام نہاد فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلام آباد  میں پاکستانی دفتر خارجہ آمد۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی جس میں شاہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ملاقات میں شاہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر شاہ کے پروٹوکول، سکیورٹی امور اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے جنہوں نے انتظامات اور سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ راحیل شریف نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 777486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777486/راحیل-شریف-شاہ-سلمان-کے-پروٹوکول-افسر-بن-کر-رہ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org