0
Tuesday 12 Feb 2019 12:50

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ ڈی آئی خان کی تحصیل پروآ کے علاقے ماہڑہ اڈا کے قریب پولیس وین پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 راہگیروں کی بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی میرباز، آصف، سرفراز، جاوید اور ایس ایچ او طاہر نواز شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ پروآ کی حدود میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 777504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش