0
Tuesday 12 Feb 2019 13:11

قبائلی اضلاع میں عدالتوں کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

قبائلی اضلاع میں عدالتوں کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں عدالتوں کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا، ابتدائی طور پر سول اور سیشن کورٹ قائم کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے بالاخر قبائلی اضلاع میں انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا۔ صوبے میں شامل قبائلی اضلاع میں عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔ ضلع خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے عوام کو اب انصاف ان کے اپنے علاقے میں مل سکے گا۔ ابتدائی طور پر سول اور سیشن کورٹ کیلئے آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اجمل وزیر کے مطابق ان علاقوں میں ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے، عرصہ دارز سے ایف سی آر جیسے کالے قانون میں پھنسے قبائلی عوام کیلئے ان اضلاع میں عدالتوں کا قیام انتہائی خوش آئند ہے۔ قبائلی اضلاع میں سات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جبکہ 14 ایڈیشنل ڈسٹرک سیشن ججز تعینات کئے جائیں گے۔ قبائلی علاقوں میں عدالتوں کے قیام سے عوام کو سستا اور فوری انصاف ان کی دہلیز پر میسر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 777524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش