QR CodeQR Code

حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے پھر رابطے کا فیصلہ

12 Feb 2019 14:52

نیب نے بیرون ملک فرار ہونے والے افراد کو واپس لانے کے لیے ایک بار پھر انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں نیب آئندہ چند روز میں وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے نواز اور شہباز شریف کے بچوں، اسحاق ڈار اور دیگر اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے ایک مرتبہ پھر رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کے تمام بیوروز کو اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے ہدایات جاری کر رکھی ہیں، جس کی روشنی میں نیب بیوروز نے فرار ملزمان کی واپسی کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ نیب نے بیرون ملک فرار ہونے والے افراد کو واپس لانے کے لیے ایک بار پھر انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں نیب آئندہ چند روز میں وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز، شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز، داماد علی عمران، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور صاحبزادے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مصطفیٰ امجد سمیت کئی ملزمان بدعنوانی مقدمات میں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں اور وہ اس وقت مختلف ممالک میں قیام پزیر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 777560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777560/حسن-حسین-نواز-اور-اسحاق-ڈار-کو-واپس-لانے-کیلئے-انٹرپول-سے-پھر-رابطے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org