QR CodeQR Code

کراچی، عالمگیر خان کا ایک بار پھر انوکھا احتجاج، وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر گٹر کا پانی پھینک دیا

12 Feb 2019 16:53

بانی فکس اٹ کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کا مقصد سندھ کے نااہل حکمرانوں کو احساس دلانا ہے کہ کراچی کے لوگ کس گندگی میں زندگی گزار رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی شہر کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، اداروں کو خط لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں لیکن مسائل کا حل کوئی نہیں دے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے کراچی میں سیوریج کے مسائل پر ایک بار پھر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر گندا گٹر کا پانی لاکر پھینک دیا۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے شہر میں پانی، صفائی اور سیوریج کے مسائل حل نہ ہونے پر انوکھا احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے گیٹ کے باہر سیوریج کا پانی لاکر پھینک دیا۔ عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کا مقصد سندھ کے نااہل حکمرانوں کو احساس دلانا ہے کہ کراچی کے لوگ کس گندگی میں زندگی گزار رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی شہر کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، اداروں کو خط لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں لیکن مسائل کا حل کوئی نہیں دے رہا ہے۔عالمگیر خان نے کہا کہ میں ان اداروں سے مایوس ہو چکا ہوں شہر میں جگہ جگہ سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے، پہلے بھی مجھے احتجاج پر گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن جہاں میرے وسائل ختم ہوں گے وہاں سے احتجاج شروع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 777574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777574/کراچی-عالمگیر-خان-کا-ایک-بار-پھر-انوکھا-احتجاج-وزیراعلی-ہاؤس-کے-باہر-گٹر-پانی-پھینک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org