0
Tuesday 12 Feb 2019 19:03

میڈیکل کالجز میں سیٹوں میں کمی، قبائلی طلبہ کے تحفظات

میڈیکل کالجز میں سیٹوں میں کمی، قبائلی طلبہ کے تحفظات
اسلام ٹائمز۔ قبائلی طلباء نے میڈیکل اور بی ڈی ایس کالجز میں داخلوں کیلئے قبائلی طلبہ کی سیٹوں میں کمی کرنے اور غیر قبائل کو کوٹہ پر داخلے دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں انکوائری کرکے ہائیرایجوکیشن کمیشن کا ریکارڈ سامنے لایا جائے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قبائلی طلباء ارشد داوڑ، شکور خان اور متین الٰہی نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن نے سال 2017-18ء میں قبائلی طلبہ کیلئے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے 97 سیٹیں مختص کیں تھیں، تاہم اسی سال ان سیٹوں کو کم کرکے 14 کردیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جن طلبہ کو ان سیٹوں پر داخلے دئیے گئے ہیں۔ ان میں اکثر طلبہ کا تعلق قبائلی اضلاع سے نہیں اور نہ ہی ان کے پاس قبائلی اضلاع کے ڈومیسائلز ہیں، جبکہ ان طلبہ کا ریکارڈ بھی کسی کو نہیں دے رہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، گورنر خیبرپختونخوا، وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تمام سیٹس بحال کی جائیں۔ ایچ ایس سی کی جانب سے ختم کردہ ٹرائبل ڈسٹرکس ان ا ور ٹرائبل ڈسٹرکس کوٹہ بحال کیا جائے، ملک کے دیگر ٹیسٹ لینے والے اداروں کی طرح ان سیٹوں کا بھی میرٹ لسٹ لگائی جائے ورنہ شدید احتجاج کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 777600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش