0
Tuesday 12 Feb 2019 21:36

امن ،محبت، رواداری کی فکر کو فروغ دینے کیلئے صوفی ازم کی ضرورت ہے، دیوان مسعود چشتی

امن ،محبت، رواداری کی فکر کو فروغ دینے کیلئے صوفی ازم کی ضرورت ہے، دیوان مسعود چشتی
اسلام ٹائمز۔ معروف روحانی شخصیت دیوان احمد مسعود چشتی سجاد نشین دربار عالیہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ پاکپتن کی مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ میر محمد آصف اکبر قادری سے ملاقات، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آج پاکستان سمیت پوری دنیا کو امن، محبت، رواداری کی فکر کو فروغ دینے کیلئے صوفیا کرام کی پاکیزہ زندگیوں کا مطالعہ کرنا ہو گا۔ دیوان مسعود احمد چشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی صورت میں ملت اسلامیہ پر احسان کیا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس تالیف کے ذریعے صدیوں کا قرض چکا دیا ہے، آج کے اس مادیت پرستی کے دور میں قرآن فہمی کو اتنا آسان کرکے پیش کر دیا کہ ہزاروں قرآنی موضوعات تک ایک عام آدمی کی رسائی آسان بنا دی۔

انہوں نے کہا کہ بابا فرید الدین گنج شکرؒ سے محبت رکھنے والے لاکھوں مریدین قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں، تمام مسلمان قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو اپنے گھر کی زینت بنا کر علم و معرفت کے موتی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے حصول پاکستان کی جدوجہد میں اپنا خون پیش کیا آج مشائخ رسم شبیری ادا کرتے ہوئے اس عطیہ خداوندی کے استحکام کیلئے پیغام پاکستان کی صورت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پہلے سے زیادہ امن ،محبت، رواداری کی فکر کو فروغ دینے کیلئے صوفی ازم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن کی علم اور امن کے فروغ کیلئے بروئے کار لائی جانیوالی مساعی پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ : 777630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش