0
Tuesday 12 Feb 2019 23:36

گذشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 1 ارب ڈالرز کی نمایاں کمی آئی ہے، عمران خان

گذشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 1 ارب ڈالرز کی نمایاں کمی آئی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث جنوری 2018ء کے مقابلے میں اس سال (جنوری 2019ء میں) درآمدات میں گراوٹ اور برآمدات میں اضافے کا رجحان ہے جبکہ تجارتی خسارے میں 1 ارب ڈالرز کی نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سروسز ٹریڈ کا خسارہ بھی 80 کروڑ کم ہوا ہے جبکہ جولائی 2018ء سے جنوری 2019ء کے دوران بھجوائی گئیں ترسیلاتِ زر میں گزشتہ برس کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 12.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بیرونی کھاتوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری بھی ہماری معاشی حکمت عملی کی کامیابی کی دلیل ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ مالی سال 19-2018ء کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 9 اعشاریہ 66 فیصد کم ہوا جب کہ 7 ماہ میں برآمدات 13 ارب 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 2 اعشاریہ 24 فیصد اضافہ ہوا۔ اعلامیے کے مطابق پہلے 7 ماہ میں درآمدات کا حجم 32 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات میں 5 اعشاریہ 17 فیصد کمی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 777636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش