0
Wednesday 13 Feb 2019 00:23

آئی ایم ایف کے پاس جانے پر عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، مریم اورنگزیب

آئی ایم ایف کے پاس جانے پر عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اب کنٹینر پر نہیں وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں، اپنی تقریر تو بدل لیں۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ نے این آر او ون علیمہ باجی کو اور این آر او ٹو پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکوؤں اور چوروں کو دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام سے معافی مانگتے کہ غریبوں کی چھتیں چھینیں اور بنی گالہ کا محل ریگلولرائز کروایا، وہ عوام سے معافی مانگتے کہ 6 فیصد ملکی گروتھ ریٹ کو نااہلی سے 4 فیصد پر لے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‎عمران خان عوام سے معافی مانگتے کہ نئے پاکستان میں لوگوں کو چھ ماہ میں غربت میں دھکیل دیا ہے اور 300 ارب روپے منی لانڈرنگ کا جھوٹ بولا تھا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎آپ کو کتنی دفعہ یاد کرایا جائے کہ آپ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں، کنٹینر پر نہیں، اس لیے اپنی تقریر تو بدل لیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تقریر میں سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر کم از کم معافی مانگتے اور عوام سے معافی مانگتے کہ میں نے جو خواب دکھائے تھے اور قوم سے وعدے کئے تھے انہیں پورا نہیں کر سکا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کی ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

 
خبر کا کوڈ : 777642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش