0
Wednesday 13 Feb 2019 08:35

سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی کا جھوٹ پکڑ لیا گیا

سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی کا جھوٹ پکڑ لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے سی ٹی ڈی کا آپریشن بے نقاب، فرانزک رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے۔ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے دوران ذیشان کی گاڑی، اہلکاروں کا اسلحہ اور پولیس موبائل فرانزک لیبارٹری بھیجی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے فرانزک لیبارٹری کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ اور پولیس موبائل بدل کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دی گئی پولیس موبائل کو کھڑی کرکے گولیوں کا نشانہ بنا کر فائرنگ کا تبادلہ ظاہرکیا گیا۔ اہلکاروں کے زیراستعمال اسلحہ بھی بدل کر لیبارٹری کو دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ذیشان کی گاڑی کو ایک سے ڈیڑھ فٹ کے فاصلے سے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوعہ سے 100 کے قریب گولیوں کے خول ملے۔ جبکہ دوسری جانب فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کا نتیجہ ابھی نہیں آ سکا اور چہروں پر نقاب اور پیچھے سے بننے والی فوٹیج بھی ابھی ٹیسٹ نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 777663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش