0
Wednesday 13 Feb 2019 12:31

محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان، متعدد جماعتوں کا استقبال نہ کرنیکا اعلان

محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان، متعدد جماعتوں کا استقبال نہ کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی متعدد مذہبی جماعتوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع استقبال کرنے سے انکار کر دیا۔ استقبال نہ کرنیوالی تنظیموں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد بن سلمان کے ہاتھ بے گناہ اور معصوم یمنی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور ہم پاک سرزمین پر قاتل کا استقبال نہیں کرسکتے۔ رہنماوں نے مزید بتایا کہ حکومتِ پاکستان کو سوچ سمجھ کر سعودی فرمانروا کو دعوت دینی چاہیئے تھی، ایک طرف سعودی عرب اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرکے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے تو دوسری جانب یمن میں نہتے شہریوں پر حملے جاری ہیں، جو قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم استقبال کی بجائے احتجاج کریں گے اور قاتل شہزادے کو اس کی حیثیت یاد دلائیں گے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خصوصی مہم چلائی گئی ہے، جس کا مقصد عوام کو سعودی پالیسیوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 777720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش