0
Wednesday 13 Feb 2019 13:57

بن سلمان کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی کے نام پر جڑواں شہہروں کو سیل کرنیکا پلان

بن سلمان کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی کے نام پر جڑواں شہہروں کو سیل کرنیکا پلان
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں کے لیے مثالی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد میں 1000 سے زائد سیکیورٹی چیک پوائنٹس ترتیب دیئے جائیں گے، اسلام آباد کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی جائے گی اور 16 اور 17 فروری کو جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی اہم شاہراؤں پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2 روز کے لئے بند رہے گا، شاہراہ دستور ریڈیو پاکستان سے سیرینا ہوٹل، سہروردی روڈ تک بند رہے گی اور مری روڈ فیض آباد انٹر چینج سے سیرینا چوک تک بند رہے گی، ایکسپریس ہائی وے کورال چوک سے فیصل ایونیو 15 یوٹرن تک محدود اوقات میں بند کی جائے گی جبکہ پشاور، کہوٹہ، مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جڑواں شہروں کی اہم شاہراؤں پر تعینات کئے جائیں گے، اسلام آباد میں ڈرون یا اس جیسے کھولنے نما ہیلی کاپٹروں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے گی، اسلام آباد ریڈزون میں گاڑیوں کا داخلہ 2 روز بند رہے گا اور جڑواں شہروں کی میٹروبس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 777751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش