QR CodeQR Code

سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی کو مقررہ مدت میں رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت

13 Feb 2019 15:16

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی صدارت میں لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ہونیوالی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اب تک کے سامنے آنیوالے شواہد کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ جے آئی ٹی اب تک جن امور کا احاطہ کیا وہ بھی اجلاس میں زیربحث آئے۔


 اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کو 19 فروری تک تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی صدارت میں لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ہونیوالی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اب تک کے سامنے آنیوالے شواہد کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ جے آئی ٹی اب تک جن امور کا احاطہ کیا وہ بھی اجلاس میں زیربحث آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی 19 فروری تک حتمی رپورٹ حکومت پنجاب کو جمع کرائے گی جس کی واضح ہدایات جے آئی ٹی کو کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی مقررہ مدت رپورٹ جمع کرانے بارے لاہور ہائیکورٹ کو بھی باضابطہ آگاہ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 777768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777768/سانحہ-ساہیوال-جے-آئی-ٹی-کو-مقررہ-مدت-میں-رپورٹ-مکمل-کرنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org