QR CodeQR Code

بلتستان میں شدید طوفانی برفباری کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری

13 Feb 2019 16:40

بلتستان میں فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود نے بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رٹ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اب سے 25 فروری تک بلتستان میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے، لہٰذا لوگ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ رٹ الرٹ میں ندی نالوں کے آس پاس رہائش پزیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیدیا ہے اور اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ شدید برفباری کے باعث بلتستان کے مختلف مقامات پر لینڈسلائیدنگ کا خطرہ ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو گلگت اسکردو روڈ پر بھی سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے اور بتایا ہے کہ برفباری سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خطرہ ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگ  25 فروری تک اپنی سرگرمیاں محدود کریں خاص طور پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نالہ جات کے آس پاس موجود گھروں کو خالی کیا جائے گا تاکہ محکمہ نقصانات سے بچا جاسکے۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شدید برفباری سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ڈورو شیلا، شغر تھنگ، گلتری سمیت دور افتادہ علاقوں میں ممکنہ نقصانات سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے انتظامیہ تیار ہے۔ ادھر فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود نے بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 777776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777776/بلتستان-میں-شدید-طوفانی-برفباری-کا-خدشہ-ریڈ-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org