0
Wednesday 13 Feb 2019 19:14

وزیراعلٰی کے ہاتھوں پشاور میں 2019ء شجرکاری مہم کا آغاز

وزیراعلٰی کے ہاتھوں پشاور میں 2019ء شجرکاری مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعلٰی ہاؤس پشاور میں میگنولیاں پودا لگا کر صوبے میں شجرکاری مہم 2019ء کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ، سیکرٹری جنگلات نذر حسین شاہ اور وزیراعلٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار خان بھی موجود تھے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پورے پاکستان میں اس وقت شجر کاری مہم جاری ہے، ہم نے پورے پاکستان اور خصوصاً صوبہ خیبر پختونخوا کو کلین اور گرین بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، ہمیں صوبے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر صوبے کے ماحول کو صاف اور انسان دوست بنانا ہے۔ وزیراعلٰی نے صوبے کی عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ اس شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لے کر کامیاب بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 777815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش