0
Wednesday 13 Feb 2019 21:31

عالمگیر خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس پر گٹر کا پانی پھینکنا مہنگا پڑ گیا، کراچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

عالمگیر خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس پر گٹر کا پانی پھینکنا مہنگا پڑ گیا، کراچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
اسلام ٹائمز۔ فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس پر گٹر کا پانی پھینکنا مہنگا پڑ گیا، عالمگیر خان سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد سیف اللہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں روڈ بند کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے انوکھا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا جس میں وہ سیوریج کا گندہ پانی بالٹیوں میں بھر کر وزیراعلیٰ ہاوس کراچی لے آئے اور اسے لاکر وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے پر پھینک دیا۔ عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی میں بکھری ہوئی گندگی کی ذمہ دار ہے، اداروں سے بات کر کرکے تھک چکا تھا مجبور ہوکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
خبر کا کوڈ : 777859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش