0
Wednesday 13 Feb 2019 21:37

سندھ میں دہشت گردی پھیلا کر لسانی فسادات کو ہوا دی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ میں دہشت گردی پھیلا کر لسانی فسادات کو ہوا دی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے نوڈیرو میں تین مزدوروں کے قتل اور نیوکراچی میں متحدہ کی آفس پر حملہ اور کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے علاقہ نوڈیرو میں رکشہ میں جاتے ہوئے تین مزدوروں کا قتل کردیا گیا جو انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، نیو کراچی میں متحدہ آفس پر حملہ کرکے کارکن شکیل کو قتل کردینا پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دونوں واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ورثاء کا انصاف فراہم کیا جائے، واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، واقعہ کے خلاف شفاف انکوائری کی جائے، امن کے دشمن سندھ میں قتل و غارت کروا کر لسانی فسادات کروانا چاہتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوکر کارروائی کریں، سندھ میں دہشت گردی پھیلا کر لسانی فسادات کو ہوا دی جارہی ہے، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات امن خراب کرنے کی سازش ہیں، کراچی میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے شہری غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں، وزیراعلیٰ انیل کپور بننے کی کوشش نہ کریں، عملی طور پر اقدامات اٹھائیں اور امن کے خلاف سازشوں کو منہ توڑ جواب دیں، سندھ میں کرپشن کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت میں 2 ارب 44 کروڑ کی غیر معیاری ادویات خریدی گئیں، تمام ادویات موذی امراض، ہیپاٹائٹس، ٹی بی، ایڈز، فیملی پلاننگ کی تھی جس کی وجہ سے یہ امراض ختم کے بجائے مزید بڑھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 777862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش