1
0
Wednesday 13 Feb 2019 22:17

شہباز شریف سمیت لیگی رہنماء سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے سرگرم

شہباز شریف سمیت لیگی رہنماء سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے سرگرم
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی سرگرم ہو گئی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق  مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات طے کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ سعودی شہزادے کے پہلے دورہ پاکستان کے لیے جہاں حکومتی تیاریاں عروج پر ہیں تو وہیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ملاقات کے لیے لیگی قیادت نے بھی سر جوڑ لیے ہیں۔ (ن) لیگ کے سینئر رہنماؤں، سینٹرز اور سابق سفارت کاروں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ملاقات  کے لیے سر توڑ کوششیں اور بیک ڈور رابطےجاری ہیں اور اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے سے خصوصی رابطے بھی ہوئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 777866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Muhammad Afzal Ghauri
Pakistan
Welcome to Muhammad bin sulman, we have to need investment, however mr shehbaz want to meet Muhammad bin sulman, he has right and Iran also our brother islamic republic country. All political parties should welcome to Muhammad bin sulman coz we should see interest of Pakistan not care for any other. First only islamic republic pakistan
ہماری پیشکش