0
Wednesday 13 Feb 2019 23:41

نوڈیرو میں مزدوروں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دیجائے، محمد حسین محنتی

نوڈیرو میں مزدوروں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دیجائے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے نوڈیرو میں تین مزدوروں کے بے رحمانہ قتل کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانیت کے دشمن قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ دہشتگردوں کی طرح قاتلوں کی بھی کوئی ذات یا مذہب نہیں ہوتا، ہر باشعور قوم اور تمام مذاہب امن پسندی اور احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ واقعہ سندھ کے امن و امان کو خراب کرنے کی گہری سازش ہے، سندھ حکومت کو اس اندہوناک واقعہ کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل یا دہشتگرد کا کسی بھی مذہب یا زبان سے تعلق ہو، وہ قابل مذمت و قابل گرفت ہے، قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور آئندہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات کے سد باب کیلئے ٹوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 777874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش