0
Thursday 14 Feb 2019 01:00

پتنگ بازی سے جانوں کے ضیاع پر ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی، عثمان بزدار

پتنگ بازی سے جانوں کے ضیاع پر ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے بعض شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ پتنگ بازی کی وجہ سے قیمتی انسانی جان کا ضیاع ہوا تو متعلقہ ضلع کا ڈی پی او اور ڈی سی ذمہ دار ہوں گے اور ایسے واقعات پر ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ ہمارا سب سے بڑا فریضہ ہے اور میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا عہد کیا ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، ورنہ میں بھرپور ایکشن لوں گا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں پولیس وین پر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 777888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش