0
Thursday 14 Feb 2019 01:43

آیت اللہ اعرافی کی اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر آمد، شرکاء سے تفصیلی گفتگو

آیت اللہ اعرافی کی اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر آمد، شرکاء سے تفصیلی گفتگو
اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ قم کے سربراہ اور امام جمعہ قم ایران نے پاکستان کے دورے کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر کا دورہ کیا، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز، ثاقب اکبر، علامہ عارف حسین واحدی، کونسل کے دیگر اسٹاف اور دانشوران نے انہیں ویلکم کیا، اس موقع پر ایک انتہائی مفید اور علمی نشست ہوئی۔ چیئرمین کونسل نے ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام میں جمہوری اسلامی ایران ایک تابندہ ملک ہے، اسلامی نظام کے نفاذ کے حوالے سے وہاں علماء کرام نے بھرپور جدوجہد کی ہے، وہاں عظیم علمی تحقیقاتی ادارے کام کر رہے ہیں، آیت اللہ اعرافی کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے علم اور تجربوں سے استفادہ کریں گے۔

آیت اللہ اعرافی نے بنیادی اور گہری علمی فقہی گفتگو کرکے حاضرین کو بھرپور متاثر کیا، ان کا موضوع فقہ اور دور جدید کے قانون میں تطابق تھا۔ انہوں نے ایران میں فقہ اسلامی اور موجودہ قوانین میں تطبیق کو تفصیل سے بیان کیا، جدید اجتہاد اور فقہ و اصول میں نئے ابواب کے اضافے پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی اس ملک میں بہت بڑی مسئولیت بنتی ہے، ہم علمی اور تحقیقی کام میں ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے آمادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 777891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش