0
Thursday 14 Feb 2019 11:34

کامیاب جوان پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ

کامیاب جوان پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے شرکت کی۔ وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیا جائے گا اور اس منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوانوں تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لارہی ہے، نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کے مطابق نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہورہا ہے جس کے لیے وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے اور مزید منصوبے بھی شروع کر رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، دیگر اداروں سے رابطے میں ہوں، نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 777917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش