QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، بم دھماکے کے نتیجے میں قبائلی مشر جاں بحق

14 Feb 2019 12:02

انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ دوسری جانب مقتول کی نعش قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک قبائلی مشر جاں بحق ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملک عباس خان نامی قبائلی مشر اپنے گھر جارہا تھا کہ میرعلی کے علاقے نورک میں ان کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں عباس خان بری طرح مجروح ہوئے اور موقع ہی پر دم توڑ گئے۔ انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ دوسری جانب مقتول کی نعش قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ یاد رہے کہ 30 جنوری کو مقتول کے چچا ملک ریمال خان کو بھی بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 777922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777922/شمالی-وزیرستان-بم-دھماکے-کے-نتیجے-میں-قبائلی-مشر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org