0
Thursday 14 Feb 2019 12:53

سانحہ ساہیوال، لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا

سانحہ ساہیوال، لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی سر براہی میں بنچ نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کروانے کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ اور مقتول خلیل اور ذیشان کے اہلخانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو فہرست دی گئی تھی لیکن ایک بھی عینی شاہد کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے عینی شاہدین کے بیانات کیوں قلمبند نہیں کیے گئے؟ عدالت  نے اعجاز شاہ سے کہا کہ آپ ایک ذمہ دارافسر ہیں لیکن عدالتی حکم پرعمل نہیں کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیشن جج جوڈیشل مجسٹریٹ سے انکوائری کروائیں اور ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریں۔
خبر کا کوڈ : 777951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش