0
Thursday 14 Feb 2019 14:18

نااہلی کیس، ایم پی اے سلمان نعیم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

نااہلی کیس، ایم پی اے سلمان نعیم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، فاضل عدالت میں حلقہ پی پی217 ملتان سے ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے درخواست دائر کی تھی کہ درخواست گزار کو حلقہ سے بطور آزاد امیدوار کامیاب قرار دیا گیا تھا، جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا، اس نے بطور ممبر اسمبلی کام شروع کر دیا، تاہم نوید ارائیں نامی شخص نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی کہ درخواست گزار کے پاس 2 شناختی کارڈ ہیں اور اپنے اثاثے بھی درست طور پر ظاہر نہیں کئے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے کم عمر ہونے اور 2 شناختی کارڈ ہونے کا جواز بنا کر یکم اکتوبر کو نااہل قرار دیا تھا، جبکہ کامیابی کا اعلان ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس درخواست گزار کو نااہل کرنے کا اختیار نہ تھا اور نااہلی کا فیصلہ دینے کا اختیار صرف الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے، جس میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت جاری ہے، لہذا الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گذار کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے، اس ضمن میں سماعت میں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے فیصلہ محفوظ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 777971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش