0
Thursday 14 Feb 2019 15:10

نوشہرہ، 5 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات

نوشہرہ، 5 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کی تحصیل پبی میں فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان 5 افراد کو پرانی دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا، تاہم اس حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کندی تازہ دین میں جمعرات کی صبح پیش آیا ہے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے 3 بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں سید علیم شاہ گھر کا سربراہ، ہادیہ زوجہ سید علیم شاہ، بیٹا فرمان اور کاشف جبکہ بیٹی ندا نور شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے جاں بحق مقتولین کی نعشیں میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کا بڈھ بیر میں کسی کے ساتھ جائیداد کے تنازعہ پر دشمنی چلی آرہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 777976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش