QR CodeQR Code

ملتان، سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے کے الزام میں 4 افراد گرفتار

14 Feb 2019 15:15

ملزمان کیخلاف درج ایف آئی آر کے مطابق عبدالرف یزدانی تعصب اور فرقہ واریت پر مبنی تقریر کرکے لوگوں کے دینی جذبات مشتعل کر رہا تھا، جبکہ دیگر ملزمان بھی اسکی معاونت کر رہے تھے، اسکے علاوہ حکمرانِ وقت کیخلاف بھی نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا اور حکومت کیخلاف نعرے لگوائے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان کے علاقے سیتل ماڑی سے حکومت کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کی مدعیت میں درج اس مقدمے میں امام مسجد، متولی سمیت 6 افراد اور دیگر 45 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا، گرفتار ہونے والے افراد میں حنظلہ ولد عبدالقہار، عبدالقہار ولد محمد شفیق، وقاص ولد عبدالغفار اور عبدالرف یزدانی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق عبدالرف یزدانی تعصب اور فرقہ واریت پر مبنی تقریر کرکے لوگوں کے دینی جذبات مشتعل کر رہا تھا، جبکہ دیگر ملزمان بھی اس کی معاونت کر رہے تھے، اس کے علاوہ حکمرانِ وقت کے خلاف بھی نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا، حکومت کے خلاف نعرے لگوائے گئے، بعدازاں ملزمان نے مذکورہ تقریر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کی، جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے اعلان کے بعد یہ پہلی گرفتاری عمل میں آئی ہے، خیال رہے کہ ایک روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدی نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان میں قوانین کی حاکمیت کو یقینی بنانے پر یقین رکھتے ہیں، فواد چوہدی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا مطمع نظر ہے کہ انہیں ہر چیز کی آزادی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، ہر کسی کی آزادی کی ایک حد ہوتی ہے اور اس سے دوسرے کی آزادی سلب نہیں ہونی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 777978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777978/ملتان-سوشل-میڈیا-پر-منافرت-پھیلانے-کے-الزام-میں-4-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org