QR CodeQR Code

عمران خان کے پاس 155 ووٹ ہیں جو سادہ اکثریت بھی نہیں، خورشید شاہ

14 Feb 2019 16:54

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ این آر او کے حوالے سے حکومتی نمائندے طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں، بتایا جائے کس نے این آر او مانگا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے چھ ماہ میں کچھ ڈیلیور نہیں کیا، عمران خان کے پاس ایک سو پچپن ووٹ ہیں، جو سادہ اکثریت بھی نہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ شہباز شریف کے معاملے پر اپنا اصولی مؤقف سامنے رکھا، کیا پارلیمنٹ کو نہیں پتا تھا کہ شہباز شریف پر نیب کے کیسز ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ این آر او کے حوالے سے حکومتی نمائندے طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں، بتایا جائے کس نے این آر او مانگا ہے۔ خورشید شاہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں کوئی ریلوے کا وزیر نہیں، جو پیشگوئیاں کرتا رہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے صوبوں کو اختیارات دیئے، ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے۔ خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا پہلا ویلفیئر پروگرام بھی پیپلز پارٹی نے دیا۔

 


خبر کا کوڈ: 777990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777990/عمران-خان-کے-پاس-155-ووٹ-ہیں-جو-سادہ-اکثریت-بھی-نہیں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org