0
Thursday 14 Feb 2019 20:56

پاراچنار سول ملٹری رابطہ کمیٹی برائے ترقیاتی کام کا قیام عمل میں لایا گیا

پاراچنار سول ملٹری رابطہ کمیٹی برائے ترقیاتی کام کا قیام عمل میں لایا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سول ملٹری رابطہ کمیٹی برائے ترقیاتی کام کا قیام عمل میں لایا گیا۔ آرمی بریگیڈیئر کا کہا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل کا مقصد ضلع کرم میں بنیادی ضروریات کو عوامی خواہشات کے مطابق پورا کرنا ہے۔ ضلع کرم میں باقاعدہ طور پر ایک سول ملٹری رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا مقصد علاقے میں ترقیاتی کاموں کو عوامی نقطہ نظر کے مطابق کرنا ہے، کمیٹی عوام کی سطح پر علاقے میں ضروریات کا جائزہ لیکر ایسے ترقیاتی منصوبوں کیلئے سفارشات مرتب کریگی جن سے علاقے کے ہر فرد کو فائدہ پہنتا ہو۔ سول ملٹری باہمی رابطہ کمیٹی میں مشران و قبائلی عمائیدین، فوجی آفسران، ڈپٹی کمشنر کرم و انتظامیہ آفسران یوتھ نمائندے، سول سوسائٹی ممبران اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان شامل کردیے گئے ہیں۔ کمیٹی کا افتتاحی اجلاس زیر صدارت کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیر اختر علیم و ڈپٹی کمشنر کرم زبیر احمد خان منعقد ہوا۔ کمیٹی تمام کرم میں بنیادی ضروریات زندگی تعلیم، صحت، سڑکوں، پانی کے سکیموں سمیت ترقیاتی کاموں کیلئے سفارشات مرتب کریگی۔ ان ترقیاتی کاموں کو تمام ضلع کرم کی سطح پر عوام کی ضروریات کے پیش نظر بڑے اور جامع منصوبوں کیلئے مختلف علاقوں کے عوام سے رابطہ کرینگے اور ایسے سکیموں کیلئے شفارشات تیار کرینگے، جس سے تمام کرم کے عوام مستفید ہوسکے۔ کمیٹی کے سفارشات کا مقصد علاقے میں عام آدمی تک ترقیاتی کاموں کا فائدہ پہنچانا ہے، نہ کہ انفرادی، کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں لوئر و سینٹرل کرم کے اراکین بھی شریک ہونگے۔ کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیر اخترعلیم نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس ہر مہینے منعقد کیا جائیگا اور علاقے کی تمام بنیادی ضروریات کو علاقے کے عوام کی خواہشات اور مشورے سے حل کرنے کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 778025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش