QR CodeQR Code

جرائم پیشہ عناصر اور انکے سرپرستوں کیخلاف کریک ڈاؤن یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ

14 Feb 2019 23:47

کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، علاقہ ریکی، نگرانی، انٹیلی جینس کلیشن و شیئرنگ سمیت دیگر امور میں جملہ پولیس افسران اور جوانوں کو حفاظت خوداختیاری اقدامات پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحٰی اجلاس کی صدارت کے دوران پولیسنگ کے مجموعی امور، اقدامات، حکمت عملی اور لائحہ عمل کا خصوصی حوالوں سے جائزہ لیا اور مذید احکامات دیئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ، زونل ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز کراچی کے علاوہ پولیس کی دیگر رینج کے ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ، ڈی آئی جی آپریشن اور اے آئی جی آپریشن اجلاس میں بذاتِ خود موجود تھے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پروایکٹیو پولیسنگ اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر، انکے گروہوں اور سرپرستوں کیخلاف منظم اور بھرپور کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقوں کی سطح پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ معروف شخصیات معززین علاقہ سے شیڈول ملاقاتیں کریں اور انہیں امن و امان کے حوالے سے پولیس کے شانہ بشانہ کردار کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں ناصرف آگاہی دیں، بلکہ اس ضمن میں انکے انفرادی اور اجتماعی کردار کو بھی یقینی بنائیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ وقتاً فوقتاً جاری رہنما ہدایات کو گراؤنڈ لیول تک ناصرف منتقل کیا جائے، بلکہ عمل داری کے ضمن میں بھی جملہ امور کو مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، علاقہ ریکی، نگرانی، انٹیلی جینس کلیشن و شیئرنگ سمیت دیگر امور میں جملہ پولیس افسران اور جوانوں کو حفاظت خوداختیاری اقدامات پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقدمات میں مفرور، اشتہاری اور کیسز میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور اختیارات میں رہتے ہوئے تمام تر کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبائی سطح پر فلیگ مارچ کے انعقاد کے اقدامات کئے جائیں، تاکہ عوام الناس میں احساس تحفظ کا شعور اجاگر کرتے ہوئے انہیں یہ یقین دلایا جا سکے کہ محکمہ پولیس سندھ کے افسران اور جوان آپکے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کی خاطر ہمہ وقت الرٹ اور تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 778064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778064/جرائم-پیشہ-عناصر-اور-انکے-سرپرستوں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن-یقینی-بنایا-جائے-ا-ئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org