0
Thursday 14 Feb 2019 23:53

جماعت اسلامی کا سوشل میڈیا صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے حکومتی اعلان پر اظہار تشویش

جماعت اسلامی کا سوشل میڈیا صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے حکومتی اعلان پر اظہار تشویش

پی ٹی آئی حکومت اپنی نا اہلی و ناکامی پر تنقید برداشت اور عوامی رائے کا احترام کرے، جماعت اسلامی سندھ



اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکومتی اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ نفرت انگیز و توہین آمیز مواد پر پابندی اور شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی حمایت کریں گے، مگر اس کی آڑ میں اظہار رائے کی آزادی پر پابندی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال ظلم کے خلاف اور مظلوم لوگوں کی آواز ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی و ناکامی پر تنقید برداشت اور عوامی رائے کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے وفاقی حکومت کریک ڈاؤن کے نام پر سوشل میڈیا صارفین میں خوف و ہراس اور اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کی بجائے نفرت آمیز و توہین آمیز مواد کے خاتمے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 778066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش