0
Friday 15 Feb 2019 11:26

ہنگو میں 4 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

ہنگو میں 4 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں 4 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انسداد پولیو وائرس کیلئے وزیراعظم کے ترجمان بابر بن عطاء نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 2 اور بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 4 ماہ کی فاطمہ نامی بچی کا تعلق ضلع ہنگو کے علاقے دلن سے ہے، جبکہ دوسرے بچے کا تعلق لاہور کے شلیمار ٹاؤن سے ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس پورے ملک میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، لاہور میں 8 سال کے بعد پولیو کا کیس سامنے آیا ہے۔ واضح رہے خیبر پختونخوا میں رواں برس پولیو کا یہ تیسرا کیس ہے، اس سے پہلے جنوری کی 16 تاریخ کو بنوں سے تعلق رکھنے والے 24 ماہ کے ریحان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ عنایت کلے سے تعلق رکھنے والے 11 ماہ کے بچے جاوید ولد رحمان اللہ میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو کہ رواں سال کا پہلا کیس تھا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے 8 بڑے شہروں میں پولیو کا وائرس موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 778093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش