QR CodeQR Code

پشاور پولیس نے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی

15 Feb 2019 11:35

کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، اسلحہ میں 30 کلاشنکوف، 147 بندوق، 54 ایم پی 5 گنز اور 29 ہزار سے زاہد کارتوس شامل ہیں۔ برآمد ہونے والے اسلحے کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے پنجاب میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے واٹر ٹینکر سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی جبکہ ملزم کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیر کی حدود میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے واٹر ٹینکر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحہ نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل سے پشاور کے راستے پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلحہ میں 30 کلاشنکوف، 147 بندوق، 54 ایم پی 5 گنز اور 29 ہزار سے زاہد کارتوس شامل ہیں۔ برآمد ہونے والے اسلحے کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔


خبر کا کوڈ: 778097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778097/پشاور-پولیس-نے-پنجاب-اسلحہ-اسمگل-کرنیکی-کوشش-ناکام-بنادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org