0
Friday 15 Feb 2019 14:18

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
اسلام ٹائمز۔ آصف زرداری نے ایف آئی اے کی تحقیقات جاری رکھنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق آصف زرداری نے ایف آئی اے کی تحقیقات جاری رکھنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر چکے، جے آئی ٹی کو عدالت نے نیب کی معاونت کرنے کا حکم دیا، عدالتی فیصلے کے بعد بھی ایف آئی اے تحقیقات کر رہا ہے، ایف آئی اے نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کو بھی طلب کیا، ایف آئی اے نے ابوبکر زرداری سے مخصوص بینک اکاؤنٹس بارے پوچھ گچھ کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایک طرف نیب دوسری طرف ایف آئی اے متوازی تحقیقات کر رہا ہے، ایک ہی معاملے پر دو اداروں کا تحقیقات کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے جب کہ ایف آئی اے کا تحقیقات جاری رکھنا عدالتی فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں آصف علی زرداری نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ ایف آئی اے اورجے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنے کا حکم دے۔
خبر کا کوڈ : 778119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش