QR CodeQR Code

نواز شریف کی صحت کے معاملے کو سنجیدہ لیا جائے، مریم اورنگزیب

15 Feb 2019 16:35

پی ایم ایل این ترجمان نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے بتا دیا مریض کو وہاں رکھیں جہاں 24 گھنٹے عارضہ قلب کے علاج کے انتظامات ہوں، لیکن نواز شریف کو ذہنی تکلیف دینے کیلئے پھر ایسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں عارضہ قلب کا انتظام نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے کو سنجیدہ لیا جائے، کیونکہ میڈیکل بورڈ نے بتایا دیا ہے مریض کو وہاں رکھیں جہاں 24 گھنٹے عارضہ قلب کے علاج کے انتظامات ہوں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو جناح ہسپتال منتقل کئے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے بتا دیا مریض کو وہاں رکھیں جہاں 24 گھنٹے عارضہ قلب کے علاج کے انتظامات ہوں، لیکن نواز شریف کو ذہنی تکلیف دینے کیلئے پھر ایسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں عارضہ قلب کا انتظام نہیں، ان حقائق اور طبی تشخیص کے نتائج کے برعکس اقدام بدنیتی نہیں تو اور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے کو سنجیدہ لیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی رائے کے مطابق نواز شریف کو عارضہ قلب کی سہولیات والے ہسپتال لے جایا جائے اور اگر نواز شریف کو خدانخواستہ کوئی ضرر پہنچا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 778135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778135/نواز-شریف-کی-صحت-کے-معاملے-کو-سنجیدہ-لیا-جائے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org