QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے 48ویں سالانہ مرکزی کنونشن کا بھٹ شاہ میں آغاز

15 Feb 2019 17:41

کنونشن سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا کہ اصغریہ ایک دانشگاہ و کارگاہ کی مانند ہے، جس نے 5 دہائیوں سے سندھ کی کئی نسلوں کی تربیت کی ہے، سندھ کی سرزمین کو جمود سے نکال کر اصلاحی اور عملی تربیت کی جانب گامزن کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملت کے طلبا و جوانان سیرت حضرت محمدؐ و آل محمدؐ کی تعلیمات حاصل کرنے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 48واں سالانہ مرکزی فہم قرآن کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں شروع ہو گیا ہے، جس میں حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ، جامشور، دادو، کے این شاہ، لاڑکانہ، شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، رانی پور، نوشہروفیروز، مورو، نوابشاہ، سکرنڈ سمیت سندھ بھر سے طلبا و کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کنونشن کا آغاز گزشتہ روز شام 4 بجے سے ہوا، سندھ بھر سے آنے والے طلبہ کی رجسٹریشن کرکے رہائش گاہ الاٹ کی گئی، جبکہ نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی۔ کنونشن سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا کہ اصغریہ ایک دانشگاہ و کارگاہ کی مانند ہے، جس نے 5 دہائیوں سے سندھ کی کئی نسلوں کی تربیت کی ہے، سندھ کی سرزمین کو جمود سے نکال کر اصلاحی اور عملی تربیت کی جانب گامزن کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملت کے طلبا و جوانان سیرت حضرت محمدؐ و آل محمدؐ کی تعلیمات حاصل کرنے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں۔

کنونشن کے پہلے روز میں چئیرمین کنونشن محمد عالم ساجدی نے انتظامات اور ضروری ہدایات سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی اثرات کے موضوع پر راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن کی گئی، ڈسکشن پینل میں معروف صحافی عرفان علی ٹھٹوی، پروفیسر محبوب علی شر، سماجی اور مذہبی رہنما کاشف علی انڑ، مرکزی صدر اے ایس او قمر عباس غدیری شامل تھے۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی کنونشن میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد نے رہنما وجاہت علی پہلوی کی قیادت میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ مرکزی کونشن 17 فروری 2019 تک بھٹ شاہ میں جاری رہے گا، اس دوران تنظیمی کارکردگی رپورٹس، تعلیمی کانفرنس، سائنس نمائش، شب باقرآن بیادِ شہداءِ اسلام، گروپ بحث و مباحثہ جات، موضوعاتی دروس، روح پرور اجتماعی دعائیں اور مختلف مقابلہ جات منعقد ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 778145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778145/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کے-48ویں-سالانہ-مرکزی-کنونشن-کا-بھٹ-شاہ-میں-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org