0
Friday 15 Feb 2019 18:02
قاتل شہزادے کا استقبال نامنظور، آل سعود آل یہود کے نعرے

سعودی شہزادے کی آمد کیخلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

سعودی شہزادے کی آمد کیخلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان دنیا میں جہاں بھی جاتا ہے اسے رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں آمد کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ آمد سے ایک روز قبل ملک بھر کے تمام شہروں میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کی کثیر عوام نے اسرائیل اور بھارت نواز، آل سعود کے شہزادے کی پاکستان آمد پہ تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لاہور میں پریس کلب کے سامنے تحریک حمایت مظلومین جہاں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں خواتین و حضرات اور نوجوان شریک تھے۔ تحریک حمایت مظلومین جہاں کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل نواز سعودی شہزادے کی پاکستان میں آمد خطرے سے خالی نہیں، ظاہری طور پر اس کو پاکستان کے مفاد میں بہتر بتایا جا رہا ہے لیکن یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان آل سعود کی وجہ سے دہشتگردی میں پھنسا ہوا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کے ناسور کو پروان چڑھانے میں امریکہ کیساتھ ساتھ آل سعود کا کردار واضح ہے۔ آل سعود نے ہی پاکستان کے اداروں میں تکفیریوں سوچ کے حامل لوگوں کو پروان چڑھایا، سعودی قاتل شاہ کے حکم پر یمنیوں کا قتل عام کیا گیا اور جہاں ہر گھنٹے میں درجنوں بچے بھوک سے مر رہے ہیں کوئی بھی غیور پاکستانی سعودی شاہ کے آنے پہ خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ چند ڈالرز سے ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور حمیت کا سودا کیا جا رہا ہے۔ تحریک حمایت مظلومین جہاں کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ مشرق و مغرب میں دنیا ظلم و ستم سے بھری ہوئی ہے اور بشریت ظلم و ستم سے تنگ آ چکی ہے، یمن میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، آل سعود امریکہ کی حمایت کے سائے میں یمنی مسلمانوں کو اپنی بہیمانہ اور مجرمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے، اس بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں بیگناہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔

رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ فلسطین میں آئے روز اسرائیلی فوجی مظلوم مسلمانوں پہ مظالم ڈھاتے ہیں جبکہ بن سلمان ان کی حمایت کرتے ہیں لیکن عالم اسلام اس امر پر خاموش ہے، یمن میں ہر گھنٹے ایک بچہ بھوک کی وجہ سے مر جاتا ہے۔ بچوں کی موت کا ایک اہم سبب بھوک اور ناقص غذا ہے جو مرغن اور لذیذ لقموں سے پر تر و تازہ سعودی شہزادوں کی عطا ہے، لیکن بدقسمتی سے اسلامی ممالک نے یمن میں جاری اس انسانیت سوز ظلم پہ چپ سادھ رکھی ہے، یمن پر آل سعود کی ایسی وحشیانہ جارحیت جاری ہے جس کی دنیا میں مثال نظر نہیں آتی۔ تحریک حمایت مظلومین جہاں کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو دفاع حرمین کے نام پر ورغلایا جا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، شیعہ سنی تمام مسلمان دفاع حرمین کیلئے متحد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 778155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش